کیا آپ ایک ہتھوڑی اور چھینی کی مدد سے ایک چٹان توڑ سکتے ہیں

تحریر: عبدالصمد سعید جرمنی کیا آپ ایک ہتھوڑی اور چھینی کی مدد سے ایک چٹان توڑ سکتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب اکثریت اثبات میں دے گی .. مگر کیا، آپ ایک ہتھوڑی اور چینی کی مدد سے ایک پورا پہاڑ کاٹ سکتے ہیں ؟ غالباً ایسا سوال کرنے پر لوگ سوال کرنے والے کو ہی پاگل قرار دیں گے … مگر یہ نا قابل یقین واقعہ در حقیقت بھارت میں پیش آیا جب دشرتھ مانجھی نامی ایک شخص نے ایک پہاڑ کو تن تنہا بائیس سال کی جد و جہد کے بعد کاٹ کر گاؤں والوں کے لئے ایک راستہ بنایا جس کی وجہ سے وہ شہر جہاں پہنچنے کے لئے گاؤں والوں کو پچھتر کلو میٹر تک سفر کرنا پڑتا تھا مختصر ہو کر ایک کلو میٹر تک سمٹ گیا - دشرتھ مانجھی کے اس کارنامے کے پیچھے ایک الم ناک کہانی تھی- ان کی اہلیہ ایک حادثے کا شکار ہوئیں اور بر وقت طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے انکا انتقال ہو گیا کیوں کہ قریب ترین ڈاکٹر ستر کلو میٹر دور تھا - یہ المناک واقعہ دشرتھ مانجھی کے لئے ایسی تحریک بنا کہ انہوں نے دل میں ٹھان لی کہ اب اس گاؤں سے کسی کا پیارا یوں بے بسی کی موت نہیں مرے گا- دنیا کی تاریخ ایسے ہی حیران کن کارنامہ انجام دی...