اسلام آباد۔ڈپٹی اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی میڈم سعدیہ دانش نے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف پارلیمانی سروسز (PIPS) کا دورہ کیا۔اس موقع پر ایگزیکٹو ڈائریکٹر PIPS محمد انور نے ڈپٹی اسپیکر کو ادارہ کے قیام کے اغراض و مقاصد اور اس کی کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی۔ڈپٹی اسپیکر نے کہا کہ عوام کے بہترین مفاد میں قانون سازی کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے گلگت بلتستان اسمبلی کے پارلیمنٹیرینزاور پارلیمانی اسٹاف کی تر بیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی یہ ادارہ اپنے اہداف کی تکمیل کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر PIPS نے ڈپٹی اسپیکر کو قانون سازی کی تحقیق، پارلیمانی تحقیق اور پارلیمانی معاون عملے کے استعداد کار میں اضافے کے لیے تربیتی سیشن کے انعقاد کے بارے میں آگاہ کیا۔

Comments
Post a Comment